اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اسلام آباد میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، گرائے گئے بھارتی ڈرونز کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے، بھارتی میڈیا پر جعلی تصاویر اور ویڈیوز چلائی جا رہی ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امرتسر میں بھارتی تنصیبات کو بھارتی میزائلوں نے ہی نشانہ بنایا، بھارت کا پاکستان پر ڈرون حملوں کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے 29 ڈرونز گرائے گئے، بھارت کے ڈرونز حملوں میں 3 شہادتیں ہوئی ہیں، چار افراد زخمی ہیں، یہ چھوٹے ڈرونز تھے ان کا خیال تھا کہ یہ نظر میں نہیں آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

ائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی۔ پاکستان نے حملہ کیا تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی۔
آپ کا تبصرہ